عراقی وزیر اعظم کا بغداد کے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے کا حکم

عراقی وزیر اعظم کا بغداد کے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے کا حکم

عراقی وزیر اعظم کا بغداد کے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے کا حکم

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سیکیورٹی کمانڈروں کو دارالحکومت بغداد کے قلعہ نما علاقے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے اور وہاں تک رسائی آسان بنانے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کمانڈروں کو ملک بھر میں سیاسی اور سیکیورٹی دھڑوں کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں کو بھی کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ حیدر العبادی نے بغداد اور جنوبی شہروں میں جمعہ کو متوقع احتجاجی مظاہروں سے قبل آن لائن بیانات میں یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ انھوں نے ایک قانونی کمیٹی کو سرکاری املاک کی ملکیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا بھی ہے۔ یہ کمیٹی غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی ریاست کو واپسی کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ عراق کی مختلف ملیشیاں، سیاسی جماعتوں اور بااثر شخصیات نے بغداد اور دوسرے شہروں میں حالیہ برسوں کے دوران کار بم دھماکوں کے پیش نظر بہت سی شاہراہوں کو بند کر رکھا ہے۔ حیدر العبادی نے کمانڈروں کو شہریوں کو دہشت گردی سے تحفظ دینے کے لیے ایک منصوبے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply