اقوامِ متحدہ کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تحقیقات کا فیصلہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون

اقوام متحدہ ۔۔۔ نیوزٹائم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تمام فریقین کی رضامندی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس سے شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائے گی اس ضمن میں انہوں نے سیکیورٹی کونسل کو ایک تفصیلی خط بھی پیش کیا جس میں تحقیقات کا طریقہ کار بیان کیا گیا تھا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خط کے متن کے مطابق ہتھیاروں کے خلاف عالمی تنظیم کے تعاون سے ہی چھان بین کا عمل مکمل ہو گا جس کے تحت کلورین اور دیگر ہلاکت خیز کیمیائی اجزا کی تیاری، معاونت، مالی مدد اور استعمال کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بان کی مون نے 7 اگست کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد کے جواب میں اس اقدام کا اعلان کیا تھا  جس میں کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے مبینہ ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply