دنیا سطحِ سمندر میں اضافے کا نوٹس لے، ناسا

دنیا سطحِ سمندر میں اضافے کا نوٹس لے، ناسا

دنیا سطحِ سمندر میں اضافے کا نوٹس لے، ناسا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ کے سربراہ  Charles Bolden Jr جونئیر نے کہا ہے کہ دنیا کو سطحِ سمندر میں ہونے والے اضافے پر فوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ جمعے کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندروں کی سطح میں اضافے سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ معلومات قابلِ اعتبار ہیں جن پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ بدھ کو ‘ناسا’ سے منسلک سائنس دانوں نے اپنی ایک نئی تحقیق کے نتائج جاری کیے تھے جس کے مطابق سمندروں کی سطح میں 1992ء  سے اوسطا 8 سینٹی میٹرکا اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق سمندروں کی سطح میں یہ اضافہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور گلیشئرز پگھلنے کا نتیجہ ہے۔ سمندروں کی تحقیق سے متعلق ناسا کے شعبے سے منسلک پروفیسر Steve Nerem کے مطابق اگر درجہ حرارت میں اضافے اور برفانی تودوں کے پگھلنے کا عمل جاری رہا تو رواں صدی کے اختتام تک دنیا میں سمندروں کی سطح میں کم از کم ایک میٹر تک اضافہ ہو چکا ہو گا۔ ناسا کے سائنس دانوں کا  کہنا ہے کہ یہ تحقیق دنیا خصوصاً براعظم ایشیا کے ملکوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جہاں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد ایسی ساحلی بستیوں میں مقیم ہیں جو سطحِ سمندر سے ایک میٹر سے بھی کم بلند ہیں۔ ناسا کے سربراہ  Charles Bolden Jr نے کہا کہ اگر دنیا نئی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والی معلومات پر فوری توجہ دے تو مستقبل میں سامنے آنے والے خطرے کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ ناسا کے سربراہ کے دورہ تھائی لینڈ کا مقصد وہاں ادارے کے تعاون سے شروع ہونے والے ایک 5 سالہ منصوبے کا افتتاح کرنا ہے جس کے تحت خطے میں آنے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply