ورلڈ اتھلیٹس: بولٹ 200 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

بولٹ 200 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت  لیا

بولٹ 200 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ڈیفنی شپرز نے ورلڈ ایتھلیٹس چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں European  ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے کامیابی پر ڈوپنگ الزام کی بھی تردید کر دی، Liu Hong نے چین کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے ویمنز 20 کلو میٹر Walk جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا، دفاعی چیمپئن Ashton Eaton نے Decathlon ایونٹ میں کنٹرول حاصل کر لیا، Danielle Williams نے 100 میٹر hurdles ریس جیت لی، لانگ جمپ ورلڈ چیمپئن کا تاج Tianna Bartoletta کے سر پر سج گیا، مینز 110 میٹر hurdles ٹائٹل Sergey Shubenkov کے نام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈچ Dafne Schippers نے 200 میٹر کا گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ European  ریکارڈ بھی توڑ دیا، 100 میٹر کی سلور میڈلسٹ نے فاصلہ 21.63 میں طے کیا جو تاریخ میں تیز رفتاری کا چوتھا ریکارڈ بنا، Jamaica کی Elaine Thompson نے 21.66 سیکنڈ کے ساتھ سلور جبکہ دو مرتبہ اولمپک چیمپئن Veronica Campbell-Brown نے 21.97 سیکنڈ کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد Dafne Schippers نے ڈوپنگ کے تاثر کو رد کر دیا، کوچ Dina Asher ، Marion Jones اور Griffith Joyner کے کیریئرز کو ڈوپنگ الزامات نے دھچکا پہنچایا لیکن Schippers کا کہنا تھا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں ہے۔ Liu Hong نے ویمنز 20 کلو میٹر Walk جیت کر چین کے لیے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کر لیا، Bird’s Nest سٹیڈیم میں Usain Bolt کے 200 میٹر ریس اپنے نام کرنے کے دوسرے دن Liu Hong نے اس وقت مقامی شائقین کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا جب انہوں نے اپنی چھوٹی بہن Lü Xiuzhi کے ساتھ چین کے سونے اور چاندی کے تمغے پیش کیے۔ Liu نے ایک گھنتے 27.45 منٹ میں ریس جیت کر گولڈ میڈل پایا جبکہ چھوٹی بہن ان سے بالکل قریب تھیں، یوکرائن کی Lyudmyla Olyanovska نے 28 سیکنڈ پیچھے رہنے پر برانز میڈل پر قبضہ کیا۔ جمعرات کو triple jump Christian Taylor اور 400 میٹر رنر Allyson Felix کے gold سے یو ایس میڈلز میں اضافے کے بعد ان کے سٹار ایتھلیٹس میں سے ایک ملٹی ڈسپلن سپیشلسٹ Ashton Eaton نے بھی اس میں مزید اضافہ کیا،  ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور دفاعی چیمپئن نے چھلانگ سے قبل 10.23 سیکنڈ میں ابتدائی 100 میٹر طے کرنے کے ساتھ 7.88 میٹر طویل جمپ لگائی، دونوں کا شمار نمایاں کارکردگی میں ہوا، اس کے بعد Ashton Eaton نے shotput میں 14.53 میٹر کی بہتری کے ساتھ دو ہزار  830 پوائنٹس حاصل کیے۔ Canadian Damian Warner 2 ہزار 747 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جرمنی کے Freimuth 2 ہزار 370 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دریں اثنا جمیکن Danielle Williams نے ویمنز 100 ہرڈلز مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے 12.57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا، جرمنی کی Cindy Roleder نے 12.59 سیکنڈ کے ساتھ سلور جبکہ بیلا روس کی  Alina Talay نے 12.66 سیکنڈ میں برانز میڈل پر قبضہ کیا۔ لانگ جمپ مقابلوں میں امریکا کی Tianna Bartoletta نے 7.14 میٹر لمبی چھلانگ کے ساتھ گولڈ، برطانیہ کی  Shara Proctorنے 7.07 میٹر کے ساتھ سلور جبکہ سربیا کی Ivana Španović نے برانز میڈل پایا، روس کے Sergey Shubenkov نے مینز 110 میٹر  hurdles میں سونے کا تمغہ جیتا، دو مرتبہ یورپیئن چیمپئن نے 12.98 سیکند کا نیشنل ریکارڈ بنایا جبکہ جمیکن Hansle Parchment کو 13.03 سیکنڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ ملا، بیجنگ سے براہ راست گردے کی منتقلی کے لیے روانہ ہونے والے اولمپک چیمپئن اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر Aries Merritt نے 13.04 سیکنڈ سے برانز میڈل جیت لیا۔

No comments.

Leave a Reply