وہ قدرتی خوشبوئیں جو آپ کی نیند کو گہری اور پرسکون بنا دیں

وہ قدرتی خوشبوئیں جو آپ کی نیند کو گہری اور پرسکون بنا دیں

وہ قدرتی خوشبوئیں جو آپ کی نیند کو گہری اور پرسکون بنا دیں

نیوز ٹائم

اگر آپ کو رات کے وقت پرسکون نیند نہیں آتی تو نیند کی گولیاں کھانے کی بجائے چند ایسی خوشبوئیں استعمال کریں جو آپ کو اچھی اور پرسکون نیند میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ آئیے آپ کو چند ایسی خوشبوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔  لیونڈر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر اس کی خوشبو کو رات کو سونے سے پہلے تکیہ یا کمرے میں لگا لیا جائے تو آپ کو پرسکون نیند آتی ہے۔ رومن چنبیلی آپ نے سن رکھا ہو گا رات کو سونے سے قبل چنبیلی کی چائے پیسے سے اچھی نیند آتی ہے۔ اسی طرح رومن چنبیلی کے تیل یا خوشبو میں بھی یہ خاصیت ہے کہ یہ آپ کو گہری نیند میں لے جا سکتی ہے۔ بیخ خس یا Vetiver گھاس جیسی یہ بوٹی بھی گہری نیند میں بہت معاون ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کو اس کی خوشبو بہت تیز معلوم ہوتی ہے جس کے لئے انہیں چاہیے کہ اس میں کسی اور خوشبو کا تیل مکس کر لیا جائے۔ اسے آپ اپنے کانوں یا گردن کے پاس تھوڑا سا لگا لیں اور مزے سے سو جائیں۔  صندل اس کی خوشبو کی وجہ سے یہ نہ صرف کھانوں اور مشروبات میں استعمال کی جاتی ہیں بلکہ اگر اسے سونے سے قبل سونگھا جائے تو یہ نیند میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ یلنگ یلنگ یا Ylang Ylang فلپائن اور مشرق بعید کا یہ مشہور پودا نیند میں بہت معاون ہوتا ہے۔ جسم کو پرسکون بنانے کے لئے اس پودے کے تیل کا استعمال مساج کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔  نیاز بو اگر آپ کو پٹھوں میں یا پائوں میں سوزش کی شکایت ہے تو اس بوٹی کی مالش سے تکلیف میں کمی ہونے کے ساتھ یہ آپ کو پرسکون کرتی ہے اور پرسکون نیند بھی آتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply