سیالکوٹ: بھارت کی کھلی جارحیت، 8 شہید، 50 زخمی

سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد شہید

سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد شہید

اسلام آباد، سیالکوٹ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد شہید اور 50  سے زائد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جمعرات کی شب ساڑھے گیارہ بجے اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کو معمول کے ضابطہ خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ بائونڈری کے قریب ایک کھدائی کی مشین استعمال کرتے دیکھا اور ٹوکا، پاکستانی فوجیوں کے اعتراض کا جواب بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی شکل میں آیا جو جمعے کی صبح 11 بجے تک جاری رہی۔ بھارت نے چاروا، سچیت گڑھ، عمرانوالی، باجڑہ گڑھی، چپراڑ اور ہرپال سیکٹروں میں فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ 24 خواتین اور 11 بچوں سمیت 50 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔  درجنوں مویشی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بھارتی فائرنگ و مارٹر گولوں کی زد میں دو بچوں سمیت8 افراد ریٹائرڈ نائب صوبیدار ذوالفقار حیسن دیگر سمیت 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ گولہ باری سے درجنوں مکانات تباہ، مویشی ہلاک، سینکڑوں زخمی جبکہ فصلیں تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ ہستپال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ صبح 6 بجے 50 سے زائد زخمی لائے جا چکے ہیں جن میں 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ 200 مکانات کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ بھارتی فائرنگ سے دیہی و شہری آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چند ایک مقامات پر نقل مکانی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں سرحدئی دیہات میں زخمی افراد کو ہسپتال لے جانے کے لیے جانے والی ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی ایمبولینسز کو آگے دیہات میں نہیں جانے دیا۔ پنجاب رینجرز کے سینئر حکام کے مطابق سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے کہ بھارتی فورسز نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی۔ پنجاب رینجرز نے فوری طور پر موثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر اشتعال انگیز فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے مراسلہ تھما دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے درجنوں مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکتے ہوئے 2003ء کے سمجھوتے کی پابندی کرے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستانی حکومت سویلین باشندوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور بھارت کی جانب ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل معاندانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اس موقع پر بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند کرے تاکہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر امن بحال ہو سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خاجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بند کے، شہریوں آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے پاک فوج وطن کے دفاع اور شہریوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply