پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، بھارت قیاس آرائی نہ کرے: امریکہ

پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، امریکہ

پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، امریکہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے دیرینہ تنازعات حل کریں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری بار بار دونوں ملکوں پر مذاکرات جاری رکھنے کے لئے زور دیتے رہتے ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کام نہ لے اس سے کشیدگی کم نہیں ہو گئی۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونون ممالک کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنائو کم ہو جائے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کی رپورت کے حوالے سے سوال پر جان کربی نے کہا کہ اس رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلائو روکنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نہ صرف نظر ہے بلکہ ان کے خطرات سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ افغانستان سے افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے۔ اس سے طالبان اور کسانوں دونوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ افیون کی کاشت کا متبادل تلاش کرنے اور کسانوں کی مدد کے لیے افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply