بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

طرابلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں موجود ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں Khoms کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد وہاں سے 7 لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔ بحیرہ روم میں یہ ایک ہفتے کے دوران  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا دوسرا واقعہ ہے چند روز قبل پیش آنے والے ایک حادثے میں 55 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کو غیر قانونی تارکینِ وطن کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے اور ہر ہفتے لیبیا اور شام سمیت دیگر ممالک کے ہزاروں افراد یورپی ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں اور انسانی اسمگلر ان کی مدد کر رہے ہیں لیکن اس دوران  رواں برس اس کوشش میں 2 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں برس افریقا اور مشرقِ وسطی کے ہزاروں افراد نے کشتیوں کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ان کی بڑی تعداد عموماً ایسی کشتیوں میں سوار ہوتی ہے جو سمندر پار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، یہ کشتیاں راستہ بھٹک جاتی ہیں یا اپنے بوجھ سے غرقاب ہو جاتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply