چین: سٹاک مارکیٹ کے بارے میں افواہوں پر 197 افراد گرفتار

چین: سٹاک مارکیٹ کے بارے میں افواہوں پر 197 افراد گرفتار

چین: سٹاک مارکیٹ کے بارے میں افواہوں پر 197 افراد گرفتار

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر چین کے سٹاک مارکیٹ اور Tianjin دھماکوں کے بارے میں افواہیں اڑانے پر حکام نے 197 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ادارے Shinhwa کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ایک صحافی اور بازارِ حصص کے اہلکار بھی شامل ہے۔ ان افراد کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ گذشتہ ہفتے چین میں بازار حصص میں 8 فیصد کمی سے بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں بھی اتار چڑھائو دیکھا گیا تھا جبکہ Tianjin میں ایک گودام میں ہونے والے دھماکہ میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 23 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ چین میں انٹرنیٹ کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور اس سے قبل بھی انٹرنیٹ پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی روزنامہ Financial Times کا کہنا ہے کہ چین کے حکام نے محسوس کیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی کوشش سے مزید خرابی ہوئی۔ اخبار نے ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں مصنوعی طور پر تیزی لانے کی کوشش نہیں کرے گا  بلکہ ایسے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی جو بازار میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے Shinhwa کے مطابق یہ افواہیں اس نوعیت کی تھیں، جیسے سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے بیجنگ میں ایک شخص اپنی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر ہلاک ہو گیا۔ Tianjin میں ہونے والے دھماکوں میں 1300 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے 70 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کے بارے میں باغیانہ افواہیں بھی جرم تصور کی جائیں گی۔ حراست میں لیے گئے افراد میں شامل صحافی پر الزام ہے کہ انھوں نے مارکیٹ میں مندی کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ صحافی مسٹر Wang نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے سٹاک مارکیٹ کے بارے میں من گھڑت اور اپنی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ لکھی اور انھوں نے شواہد کی تصدیق نہیں کی تھی۔ 2013 میں چین نے غلط خبریں اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون بنایا تھا۔ جس میں 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس سزا کا اطلاق ہر اس شخص پر ہو گا جو انٹرنیٹ پر کوئی جھوٹی خبر پوسٹ کرے گا اور اس پوسٹ کو 5 ہزار بار دیکھا جائے یا 500 مرتبہ ری پوسٹ کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply