پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت میں انتہائی سنجیدہ ہے، امریکا

وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری Josh Earnest

وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری Josh Earnest

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمے داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری Josh Earnest نے یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں ایک امریکی تھنک ٹینک کی شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگلے 10 سال میں پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حوالے سے امریکا اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔Josh Earnest نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت پاکستان اپنی ذمے داریوں سے آگاہ اور ان کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔Josh Earnest نے بتایا کہ انھوں نے تھنک ٹینک کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن اس معاملے پر ایسا کوئی سرکاری تجزیہ موجود نہیں جس کا میڈیا سے تبادلہ کیا جا سکے، صدر باراک اوباما ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا طویل المیعاد ہدف رکھتے ہیں اور ہر دوسرے سال اس ہدف کی تشہیر کے لیے عالمی کانفرنس بھی منعقد کرتے ہیں اور یہ آئندہ بھی ان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی ہدف رہے گا۔ Josh Earnest نے بتایا کہ اگلی ایٹمی کانفرنس واشنگٹن میں منعقد ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان ذخائر کی حفاظت پاکستان اور اس جیسے دوسرے ملکوں کی ذمے داری بنتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply