امریکی فوجی اڈے کی منتقلی پر جاپان اور اوکیناوا میں بدستور اختلاف

گنوان شہر اوکیناوا  میں موجود امریکی فتینما فوجی اڈہ

گنوان شہر اوکیناوا میں موجود امریکی فتینما فوجی اڈہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان اور Okinawa کی علاقائی حکومت میں امریکی فوجی اڈے کی Prefecture کے اندر ہی منتقلی پر اختلاف برقرار ہے۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری Yoshihide Suga اور Okinawa ا کے گورنر Takeshi Onaga نے Okinawa کے علاقائی دارالحکومت Naha شہر میں اس معاملے پرتبادلہ خیال کے لئے ملاقات کی۔ Okinawa کے گورنر Takeshi Onaga نے منتقلی کے منصوبے پر علاقے کے لوگوں کی مخالفت کو دہراتے ہوئے اس صورتحال کا اعادہ کیا، جس کا جنگ عظیم دوم کے بعد سے Okinawa سامنا کر رہا ہے۔ جاپان کی چیف سیکرٹری Yoshihide Suga نے ان حالات کی وضاحت کی جن کے باعث اس اڈے کی منتقلی کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ 1996 میں جاپان اور امریکہ کی حکومتوں نے اتفاق کیا تھا کہ متبادل تنصیبات کے حصول کے بعد امریکی Marine Corps کے Futenma فضائی اڈے کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ اڈہ انتہائی گنجان آباد علاقے Ginowan شہر میں واقع ہے۔ منتقلی کے اس منصوبے میں ہے نوکو ضلع کے کم آباد Nago شہر میں متبادل تنصیبات کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہفتے کی اس ملاقات کے بعد Yoshihide Suga نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گورنر صاحب کے ساتھ گفتگو میں اڈے کے باعث ہونے والے خطرات دور کرنے اور اس کے امور کی معطلی کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے لیکن اس عمل کا طریقہ کار کیا ہو، اس پر ان میں واضح اختلاف رہا۔ Onaga نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ صورتحال بدستور ناموافق ہے لیکن وہ Okinawa کا موقف دہرانا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں توسیع کا وہ کبھی بھی نہیں کہیں گے۔ منتقلی کی تیاریوں کا کام 9 ستمبر تک معطل کر دیا گیا ہے تاکہ حکومت اور Prefecture اپنے اختلافات کم کرنے پر بھر پور بات چیت مکمل کر لیں۔ ہفتے کے روز اس بات چیت کا تازہ ترین دور منعقد ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply