الزبتھ دوئم آئندہ ماہ طویل ترین عرصہ تک برطانیہ کی ملکہ رہنے کا اعزاز حاصل کر لیں گی

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملکہ Elizabeth II آئندہ ماہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے کا اعزاز کر لیں گی، وہ 9 ستمبر کو تقریباً شام ساڑھے 5 بجے Queen Victoria کا 23 ہزار 226 دن، 16 گھنٹے اور 30 منٹ تک ملکہ رہنے کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔ 89 سالہ ملکہ برطانیہ ایسے وقت میں یہ سنگ میل عبور کر رہی ہوں گی جبکہ ان کے والد King George V کی 1952ء میں ہلاکت کا درست وقت معلوم نہیں ہے  تاہم ملکہ اسکاٹ لینڈ میں نئی ریلوے لائن کے افتتاح کی وجہ سے اس موقع پر تقریبات کا حصہ بنیں گی نہ ہی بڑے پیمانے پر پارٹیوں یا دوسری سرکاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ Elizabeth II 6 فروری 1952ء سے مسند ملکہ پر فائز ہیں اور ان کی تاج پوشی 2 جون 1953ء کو ہوئی تھی۔ Queen Victoria نے 1837ء اور 1901ء کے درمیان 63 سال 216 دن تک حکمرانی کی۔  Elizabeth II برطانیہ کے علاوہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جمیکا سمیت 15 دوسرے ملکوں کی بھی ملکہ ہیں۔  وہ پاکستان، سری لنکا، نائیجریا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی دوسرے ملکوں کی بھی ملکہ رہ چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply