شمالی کوریا پر چین کا اثر و رسوخ کم، امریکہ کی نیند حرام

ڈیوڈ شیئر جو کہ ایشاء اور پیسفک کے لیے اسٹنٹ سیکرٹری  اور ایڈمرل ہیری ہیرس کمانڈ  آف دی یو ایس پیسفک

ڈیوڈ شیئر جو کہ ایشاء اور پیسفک کے لیے اسٹنٹ سیکرٹری اور ایڈمرل ہیری ہیرس کمانڈ آف دی یو ایس پیسفک

واشنٹگن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کی خطرناک ترین دھمکیوں کے باوجود امریکہ کو کبھی اس سے بہت زیادہ خوف نہ رہا تھا کیونکہ اسے یقین تھا کہ شمالی کوریا پر اثر و رسوخ رکھنے والا چین اسے ایک حد سے آگے نہیں بڑھنے دے گا، مگر اب صورتحال بدل رہی ہے اور امریکی اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ شمالی کوریا پر چین کا اثر و رسوخ کم ہو رہا ہے، یعنی اب اگر چین کی بات کا بھی اثر نہ ہوا تو شمالی کوریا پر قابو کون پائے گا؟ وائس آف امریکہ کے مطابق ان خدشات کا اظہار سینئر امریکی اہلکاروں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیانات دیتے ہوئے کہا ہے۔ David Shear جو کہ Asian and Pacific کے لیے اسٹنٹ سیکرٹری ہیں، اور ایڈمرل ہیری ہیرس نے امریکی سینٹ کو بتایا ہے کہ اب شمالی کوریا کا اثر و رسوخ پہلے سا نہیں رہا اور ایسے حالات میں امریکہ کے لیے معاملات خطرناک ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply