مصری حکومت نے سینا میں 3200 خاندان بے دخل کر دیئے

مصری حکومت نے سینا میں 3200 خاندان بے دخل کر دیئے

مصری حکومت نے سینا میں 3200 خاندان بے دخل کر دیئے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مصر نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جزیرہ نما Sinai کے علاقے میں 3200 خاندانوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ فوج غزہ سے متصل سرحدی علاقے میں بفرزون کے قیام اور سمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے مکانات کو مسمار کر رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے الزام لگایا ہے کہ بے دخل کیے گئے افراد کو کسی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی نہ عارضی رہائش فراہم کی گئی اور نہ ہی ان کے نقصانات کی کوئی تلافی کی گئی ہے۔ مفصل رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج نے اب تک غزہ کی سرحد سے شمالی Sinai کی جانب سے ایک کلومیٹر اندر کے علاقے میں قائم تقریباً تمام عمارتوں اور زرعی زمینوں کو بارودی مواد اور ارتھ موونگ آلات کے ذریعے سے تباہ کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply