”گولی چلانے کا حکم” یہودیوں نے پہلے ہی روز 3 فلسطینیوں کو مار ڈالا

مغربی کنارے کے ایک گائوں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا

مغربی کنارے کے ایک گائوں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ West Bank  کے ایک گائوں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔ اس 21 سالہ فلسطینی کی ہلاکت ویسٹ بینک کے شہر Hebron کے ایک گائوں دوما میں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جو فلسطینی مارا گیا ہے، وہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوج پر بارودی مواد پھینکنے کی کوشش میں تھا علاوہ ازیں اسی علاقے میں ایک فلسطینی خاتون کو بھی گولی ماری گئی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ جبکہ اور ایک اطلاعات کے مطابق یہودی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بچی شہید ہو گئی ہے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف گزشتہ روز بھی فلسطینیوں نے مظاہرے کئے ہیں جس دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply