یمنی صدر کی 6 ماہ کی جلاوطنی کے بعد عدن واپسی

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی

عدن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمنی صدر Abd-Rabbu Mansour Hadi عرب میں تقریباً 6 ماہ کی جلاوطنی کے بعد منگل کے روز جنوبی شہر عدن پہنچ گئے ہیں۔ وہ مارچ میں حوثی شیعہ باغیوں کی جنوبی شہروں کی جانب یلغار اور عدن پر قبضے کے بعد سعودی دارالحکومت الریاض چلے گئے تھے جہاں سے وہ جلاوطن حکومت چلا رہے تھے۔ یمنی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ صدر منصور ہادی Eid al-Adha عدن ہی میں منائیں گے  اور اس کے بعد وہ نیو یارک روانہ ہو جائیں گے  جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یمن کے وزیر اعظم اور نائب صدر Khaled Bahah اپنی کابینہ کے 7 وزراء اور دیگر اعلی حکام کے ہمراہ گذشتہ ہفتے الریاض سے عدن لوٹے تھے  اور اب وہ حکومت کی وفادار فورسز کے عملداری والے علاقوں میں روز مرہ امور مملکت چلا رہے ہیں۔ وہ اب سرکاری فوج اور اس کی اتحادی ملیشیائوں کے کنٹرول والے علاقوں میں عسکری اور سیاسی اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں  اور وہاں امن و امان کی بحالی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس وقت یمنی دارالحکومت صنعا اور وسطی اور شمالی شہروں پر سعودی عرب کی قیادت میں  اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارے حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔Houthis نے گذشتہ سال ستمبر سے صنعا میں اپنی عملداری قائم کر رکھی ہے۔ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر Ali Abdullah Saleh کی وفادار فورسز کی اس سال مارچ میں جنوبی شہروں کی جانب یلغار کے بعد صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی کابینہ کے ارکان الریاض چلے گئے تھے۔ عدن پر جولائی میں یمنی فوج اور ان کے اتحادی جنوبی مزاحمت سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں کے دوبارہ قبضے کے بعد ان کی حکومت کے بیشتر اعلی عہدے دار واپس آ چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply