چینی صدر امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

چینی صدر امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

چینی صدر امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے صدر شی Xi Jinping امریکا کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ توجہ امریکی صدر باراک اوباما سے ان کی سربراہی ملاقات پر مرکوز ہے جس کے ایجنڈے میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری موجودگی اور سائبر سلامتی سرِفہرست ہیں۔ چینی صدر Xi Jinping پہلے امریکی ویسٹ کوسٹ پر واقع  Seattle جائیں گے۔  وہ ایک فورم میں شرکت کرنے والے ہیں جس میں جنرل موٹرز اور ایپل سمیت بڑی امریکی کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔  توقع ہے کہ صدر Xi Jinping اپنے اس اعتماد پر زور دیتے ہوئے کہ چین کی مستحکم نمو جاری رہے گی، مزید اقتصادی تعاون کی اپیل کریں گے۔ چینی صدر تقریباً 10 ماہ میں پہلی بار جمعہ کو صدر اوباما سے ملاقات کریں گے۔ ان کے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں چین کی بڑھی ہوئی موجودگی پر خیالات کا تبادلہ ہو گا۔  چینی حکومت نے متنازع Spratly Islands میں بھرائی کے ذریعے سمندری زمین حاصل کی ہے  جو بظاہر وہاں 3 3 کلو میٹر لمبے 3 رن وے قائم کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے۔ امریکی کمپنیوں پر ایسے ہیکنگ حملے بھی زیرِ بحث آئیں گے  جن میں چین کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔  گزشتہ ہفتے امریکی صدر اوباما نے عندیہ دیا تھا کہ مبینہ طور پر حکومتی سرپرستی میں ہونے والی سائبر چوریوں کے معاملے پر امریکی حکومت چین پر کسی طرح کی پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ توقع ہے کہ چینی صدر Xi Jinping صدر اوباما سے کہیں گے کہ بحیرہِ جنوبی چین میں اس کی سرگرمیاں چینی خودمختاری کے دائرے میں آتی ہیں۔ امکان ہے کہ سائبر حملوں پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خود چین بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کا شکار ہے  وہ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی تجویز دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply