پوپ فرانسس کی 6 روزہ دورے پر امریکہ آمد

اینڈریوز ایئر فورس بیس پر پوپ فرانسس کا استقبال امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے کیا

اینڈریوز ایئر فورس بیس پر پوپ فرانسس کا استقبال امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے کیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

کیوبا کے سہ روزہ دورے کے بعد کیتھولک کلیسا کے روحانی سربراہ Pope Francis منگل کی شام امریکہ کے پہلے اور تاریخی دورے پر واشنگٹن پہنچے۔  Andrews Air Force Base پر ان کا استقبال کرنے والوں میں صدر براک اوباما اور خاتون اول Michelle Obama کے علاوہ نائب صدر Joe Biden اور بیگم Jill Biden شامل تھے۔ ان کا طیارہ پونے 4 بجے شام واشنگٹن اترا۔ اپنے 6 روزہ دورے میں وہ واشنگٹن، نیو یارک اور Philadelphia جائیں گے۔ واشنگٹن میں قیام کے دوران پوپ فرانسس صدر اوباما سے نجی ملاقات کریں گے۔ پوپ کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جبکہ Philadelphia میں وہ ایک کھلے اجتماعی دعائیہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں تقریبا 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ پوپ Argentina کے شہر Buenos Aires میں پیدا ہوئے تھے۔  ان کا اصل نام Jorge Mario Bergoglio ہے۔ ایک حالیہ عام جائزے کے مطابق وہ امریکہ میں انتہائی معروف شخصیت ہیں، جہاں ان کی مقبولیت کی شرح 66 فیصد ہے، جبکہ ایک اور سروے کے مطابق کیوبا میں ان کی مقبولیت کی شرح 80 فیصد بتائی جاتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply