جاپان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

جاپان کے وزیرِ خارجہ فومیو کشیدا اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف

جاپان کے وزیرِ خارجہ فومیو کشیدا اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ خارجہ Fumio Kishida نے پیر کے روز اپنے روسی ہم منصب Sergei Lavrov سے ماسکو میں ملاقات کی  تاکہ رواں سال کے اختتام تک روسی صدر Vladimir Putin  کے جاپان کا دورہ کرنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ جاپان کے وزیر خارجہ Fumio Kishida نے روسی وزرا کے جولائی سے جاپان کے شمالی علاقہ جات کے متواتر دوروں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان 4 جزائر پر روس کا قبضہ اور جاپان کا ملکیتی دعویٰ ہے۔ وزیر خارجہ Fumio Kishida نے کہا کہ مذکورہ دورے ان جزائر پر جاپان کے موقف کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ 2013 ء میں جاپان کے وزیرِ اعظم شنزو آبے اور روس کے  صدر Vladimir Putin  کی سربراہی ملاقات کے موقع پر جاری کئے گیے  مشترکہ بیان کی بنیاد پر کسی ایسے حل پر تبادلہ خیال کریں جو دونوں فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔ دونوں وزرا نے اتفاق کیا کہ مدت سے مخر چلے آ رہے امن سمجھوتے پر نائب وزارتی سطح کی بات چیت 8 اکتوبر کو دوبارہ شروع کی جائے۔  یہ بات چیت جنوری 2014 ء سے ملتوی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عملی سطح کی مشاورت کے ساتھ ساتھ سربراہی ملاقات کا بھی اہتمام کیا جائے  یا پھر بین الاقوامی اجلاسوں کے مواقع پر وزرائے خارجہ کی الگ سے ملاقات کا انعقاد کیا جائے۔ روس کے وزیر خارجہ Sergei Lavrov نے تسلیم کیا کہ حالیہ مہینوں میں تعلقات میں تیزی آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply