ایک سو ہندو خاندانوں نے عیسائیت قبول کر لی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے قبائلی علاقے میں آباد 100 ہندو خاندانوں نے عیسائیت قبول کر لی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے قبائلی علاقے میں آباد 100 ہندو خاندانوں نے عیسائیت قبول کر لی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی ریاست Jharkhand کے قبائلی علاقے میں آباد سینکڑوں ہندو خاندانوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر چپکے سے عیسائیت قبول کر لی اور اب اس معاملے کی خبر سامنے آئی ہے تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق Ghaghra اور Visunpur کے علاقے میں آباد قبائلی ہندو خاندانوں نے  اپنا مذہب چھوڑ کر عیسائیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا  اور جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو یہ بھی صاف صاف بتا دیا کہ انہوں نے مذہب کیوں تبدیل کیا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی حد سے بڑھ جانے والی غربت اور اپنے بچوں کی بدحالی سے مجبور ہو کر ہندو مت کو چھوڑا اور عیسائیت کو قبول کر لیا  کیونکہ اس صورت میں انہیں مالی مدد اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی امید نظر آ رہی ہے۔ اس واقعے کی خبر ملنے پر بھارتی میڈیا کے شدت پسند حلقے سخت برہم ہیں اور حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ہندو شہریوں میں مذہب کی تبدیلی کے رجحان کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک بھارت میں لاکھوں ہندوں اپنا مذہب تبدیل کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے کیونکہ حکومت اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply