پیرس دنیا بھر میں طالب علموں کے لئے بہترین شہر قرار پا گیا

پیرس دنیا بھر میں طالب علموں کے لئے بہترین شہر قرار پا گیا

پیرس دنیا بھر میں طالب علموں کے لئے بہترین شہر قرار پا گیا

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بڑی رقم ان غیر ملکی طالب علموں سے حاصل ہوتی ہے  جو ان ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں، امریکا کے علاوہ یورپ کے کئی ممالک اس تعلیمی ادارے سے فائدہ اٹھانے کے لئے معیاری تعلیم کے ساتھ طالب علموں کے لئے بھی نت نئی مراعات کا اعلان کرتے رہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم کے ایک حالیہ سروے کے مطابق فرانس مسلسل تیسرے سال طالب علموں کے لئے بہترین شہر قرار پایا ہے، اس سروے کے لئے دنیا کے 50 شہروں کا انتخاب کیا گیا تھا  جن میں سرفہرست 10 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے  جن کے تعلیمی ادارے غیر ملکی طلبا کے لئے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔ طالب علموں کے لئے بہترین شہر کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی یونیورسٹیوں کے معیار تعلیم، زندگی کی بہترین سہولتوں، روزگار کے وسیع مواقع اور متحرک سٹوڈنٹ سوسائٹیز کی بنیاد پر کیا گیا، اس سروے میں شامل شہروں کے لئے ضروری تھا کہ ان کی آبادی ڈھائی لاکھ سے کم نہ ہو اور اس میں کم از کم اعلی تعلیم کے 2 ادارے ہوں، حیران کن طور پر طالب علموں کے لئے دوسرا بہترین شہر Melbourne کو قرار دیا گیا ہے  جس نے لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس فہرست میں سڈنی چوتھے، ہانگ کانگ پانچویں اور Boston چھٹے نمبر پر ہے۔ طالب علموں کے ساتواں بہترین شہر ٹوکیو قرار پایا ہے جبکہ Montreal آٹھویں، Toronto نویں اور Seoul دسویں نمبر پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply