مقبوضہ کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی: ہائیکورٹ مقبوضہ جموں کشمیر

ہائیکورٹ مقبوضہ جموں کشمیر

ہائیکورٹ مقبوضہ جموں کشمیر

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ جموں کشمیر کی عدالت نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس Hassan Masudi اور جسٹس Raj Kotwal پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا  کہ دفعہ 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختاری برقرار رکھی تھی اور دفعہ 370 کو منسوخ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے  اور اس کے تحت مقبوضہ کشمیر بھارت کی ریاست نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر دفعہ 370 کے تحت خودمختار ہے، عوام خود فیصلہ کرے گی کہ آیا اس نے کسی ملک کے ساتھ الحاق کرنا ہے یا الگ ریاست بنانی ہے۔ آئین ساز اسمبلی نے 1957ء میں تحلیل سے قبل 370 میں ترمیم کی سفارش نہیں کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply