اوباما ، نواز شریف سے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر بات ہو گی جوہری معاہدے کا امکان نہیں: وائٹ ہائوس

وزیر اعظم نواز شری کے دورہ امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کی تو بات ہو گی لیکن جوہری معاہدے کے امکانات نہیں ہیں۔

وزیر اعظم نواز شری کے دورہ امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کی تو بات ہو گی لیکن جوہری معاہدے کے امکانات نہیں ہیں۔

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کی تو بات ہو گی لیکن جوہری معاہدے کے امکانات نہیں ہیں۔ یہ بات وائٹ ہائوس کے ترجمان Josh Earnest نے بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔Josh Earnest نے کہا کہ جو خبروں میں کہا جا رہا ہے میں اس قسم کے معاہدے کے بارے میں زیادہ پرجوش نہیں ہوں گا، پاکستان اور امر یہ جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں مذاکرات کرتے رہتے ہیں اور میرے خیال میں دونوں ملکوں کے رہنمائوں کی ملاقات کے دوران اس معاملے پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اعتماد ہے کہ حکومت پاکستان جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ خطرات سے آگاہ ہے  اور اس نے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں جس پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پروفیشنل ہیں جو جوہری تنصیبات کی سلامتی کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply