جاپان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب

جاپان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب

جاپان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں رکن ممالک میں سب سے زیادہ یعنی 11ویں مرتبہ ایک غیر مستقل نشست جیت لی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مندوبین نے جمعرات کو غیر مستقل نشست کے لیے جاپان، یوکرائن، Uruguay، مصر اور Senegal کے لیے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین ہیں۔ پانچ نشستیں مستقل اراکین کی حیثیت سے امریکہ، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ہیں۔ دیگر 10 نشستیں غیر مستقل ہیں جو علاقائی گروہوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کا دورانیہ 2 سال ہے اور 5 نشستوں کے لیے ہر سال انتخابات ہوتے ہیں۔ جاپان گزشتہ 5 سال میں پہلی بار غیر مستقل رکن ہو گا۔ توجہ اس بات پر مرکوز ہو گی کہ کیا جاپان، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سمیت دیگر مسائل کے حل میں مدد دے کر  مشرقی ایشیا کے استحکام کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے یا نہیں۔ توجہ اس بات پر بھی مرکوز رہے گی کہ آیا جاپان سلامتی کونسل کی اصلاحات کی کوششوں کی رہنمائی کر سکتا ہے، تاکہ مستقل رکنیت حاصل کر سکے۔

No comments.

Leave a Reply