شام میں روسی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 48 افراد ہلاک

شام میں روسی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 48 افراد ہلاک

شام میں روسی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 48 افراد ہلاک

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کے شہر Homs میں روسی فضائی حملے میں  پناہ گاہ میں مقیم ایک ہی خاندان کے 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ خاندان شہر کے مضافات میں مقیم تھا  جب اسے روسی لڑاکا طیاروں کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ شامی تنظیم کے مطابق لقمہ اجل بننے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ روسی افواج کے خصوصی یونٹ نے شام کے کئی شہروں میں  ISIL کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے  جس میں اب تک سینکڑوں ISIL کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے کو جاری ایک بیان کے مطابق روسی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹے میں ISIL اور صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے 49 مراکز کو نشانہ بنایا،  یہ حملے دمشق،   Hama، Homs ،  Latakia ، اور Aleppo کے علاقے میں کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد بشار الاسد حکومت نے حلب اور دیگر علاقوں تک پیش قدمی کی ہے  جبکہ انہیں روسی فضائیہ کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا تھا  لیکن ملک کے مرکز میں بھی باغیوں کی جانب سے شدید مزاحمت جاری ہے۔ شام میں 4 سال سے جاری بدامنی اور خانہ جنگی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں  جن میں اکثریت عام  شہریوں کی ہے اور لاکھوں افراد قریبی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

No comments.

Leave a Reply