سعودی اتحاد کا ساتھ، سوڈانی فوج عدن پہنچ گئی

سعودی اتحاد کا ساتھ، سوڈانی فوج عدن پہنچ گئی

سعودی اتحاد کا ساتھ، سوڈانی فوج عدن پہنچ گئی

صنعاء ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن میں جاری جنگ میں سوڈان نے سعودی اتحاد میں شمولیت اخیتار کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں فوجی یمن کے ساحلی شہر عدن بھیج دیئے ہیں۔ سوڈان نے اتحاد کے معاہدے کے تحت 10 ہزار فوجی یمن بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت سینکڑوں فوجیوں کا یہ پہلا دستہ یمن پہنچ گیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی جانب سے بھیجی گئی فوج اور گاڑیاں عدن کے علاقے میں ہی تعینات کر دی گئی ہیں۔ سوڈانی فوج کی عدن میں تعیناتی کا مقصد یمن حکومت کی ماتحت نیشنل فورس کے ساتھ مل کر عدن شہر اور اس کے گرد و نواح کا تحفظ کرنا اور حوثی باغیوں کے خلاف اس علاقے میں جنگ لڑنا ہے۔ یمنی حکومت کے ذرائع کے مطابق کچھ ہفتوں سے حوثی باغی ایک بار پھر عدن شہر میں مورچہ زن ہو رہے ہیں  اور ان کی طرف سے حکومتی اتحادی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا پڑ رہا ہے، اس لیے نئے آنے والے سوڈانی فوجیوں کو عدن میں ہی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply