فلپائن میں سمندری طوفان، سینکڑوں مکان تباہ، نظام درہم برہم

فلپائن میں سمندری طوفان، سینکڑوں مکان تباہ، نظام درہم برہم

فلپائن میں سمندری طوفان، سینکڑوں مکان تباہ، نظام درہم برہم

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی فلپائن میں سمندری طوفان Koppu سے ساحلی علاقوں میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بجلی اور ذرائع آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے ساحل کی جانب لہریں 12 فٹ تک بلند ہو گئی ہیں۔ امکان ہے کہ Koppu طوفان کی وجہ سے آئندہ 3 دن تک تیز بارشیں ہوں گی جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ طوفان سے 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے اور یہ آہستہ آہستہ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply