چینِ، پاکستان کو 8 آبدوزیں دے گا

چینِ، پاکستان کو 8 آبدوزیں دے گا

چینِ، پاکستان کو 8 آبدوزیں دے گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کو 8 آبدوزیں فراہم کریں گا، جس کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ چین کسی دوسرے ملک کو یہ آبدوزیں فروخت کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے چین سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ  Uygur کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ہم کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ یہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان اور چین کی مشترکہ پالیسی ہے اور ہم نے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے، ہمارا آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلے میں ہے اور اس میں مزید وقت نہیں لگے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری اپنی ہے، یہ صرف چین کی جنگ نہیں، بلکہ ہماری مشترکہ جنگ ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان اس حوالے سے مکمل اتفاق رائے ہے کہ قبائلی علاقوں سے یوغور باغیوں کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ قبل ازیں جیانگ شان فورم کے افتتاحی سیشن سے ”علاقائی دہشت گردی، اسباب اور حل” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے بھارت کے ساتیھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں۔ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری تنازعات کے بنیادی اسباب دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے عالمی برادری نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، افغانستان میں مسلسل عدم استحکام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انتہا پسند عناصر معاشروں میں موجود اختلاف رائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، خطے کے عوام کے بنیادی خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ دیرپا امن کے لیے جامع سماجی، معاشی اور سیاسی پیکیج متعارف کرانے کی بھی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 60 ہزار انسانی جانوں اور اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات اٹھانے پڑے۔ پاکستان نے 2003ء سے قبائلی علاقوں میں کئی آپریشن کئے، پاک فوج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہی ہے،  آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے افغانستان میں اتحادی فوج سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان نے افغان جنگ کے دوران 30 لاکھ افغان بھائیوں کو پناہ دی،  عالمی برادری 3 عشروں کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طویل مذاکرات کے بعد بالاخر چین کے ساتھ آبدوزوں کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ معاہدے کے مطابق 8 میں سے 4 آبدوزیں چین اور 4 پاکستان میں بنیں گی۔ رپورٹ کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ آبدوزیں بھارت کے خلاف پاکستان کے روایتی قابل بھروسہ دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں بہت کامیاب ثابت ہوں گی اور اس سے پاکستان کو ثلاثہ جوہری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔  ان آبدوزیں پر کام آئندہ سال کے وسط تک شروع ہو جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply