جاپان میں پین کیک بنانے والا روبوٹ ایجاد جاپان میں پین کیک بنانے والا روبوٹ ایجاد

پین کیک عام طور پر ماہر باورچی ہی بناتے ہیں مگر اب ان کی جگہ روبوٹ پین کیک بنائیں گے

پین کیک عام طور پر ماہر باورچی ہی بناتے ہیں مگر اب ان کی جگہ روبوٹ پین کیک بنائیں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

پین کیک عام طور پر ماہر باورچی ہی بناتے ہیں مگر اب ان کی جگہ روبوٹ Pancakes بنائیں گے جی ہاں جاپان میں ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو ماہر شیف کی طرح Pancakes بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انسانی قد اور جسامت کا حامل یہ روبوٹ اپنے دونوں ہاتھوں میں چمچ پکڑ کا Pancakes کا آمیزہ بنانے سے لے کر توے میں تیل لگانا اور کیک کو پکانے کا کام بغیر کسی کی مدد کے خود سرانجام دیتا ہے۔ اس روبوٹ کے بازوئوں اور پیٹھ میں کل 15 جوڑ ہیں، جن کے باعث وہ Pancakes تیار کرنے کے لیے آسانی کے ساتھ حرکت کر سکتا ہے  اس روبوٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں انسانی آواز کو پہچانے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے باعث یہ Pancakes کی تیاری کے دوران ملنے والے احکامت پر عمل کرتا اور گانے گنگنا کر دوسروں کو محفوظ بھی کر سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply