چین کا پہلا غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کا اعلان

چین ، ا مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا غیر ملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں

چین ، ا مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا غیر ملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین حقیقی معنوں میں امریکہ کا حریف بن کر ابھر رہا ہے۔ کرنسی سے لے کر سونے کے ذخائر تک چین پہلے ہی امریکہ کو چیلنج کر چکا ہے  مگر اب اس نے بیرونی ممالک میں فوجی اڈوں کے معاملے میں بھی امریکہ کو چیلنج کر دیا ہے۔ گزشتہ روز چین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک Djibouti میں اپنا پہلا غیر ملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں چینی اخبار Xinhua کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے  کہ قوی امکان ہے کہ مشرقی افریقی ملک (Djibouti) چین کو اپنے ساحل پر بحری اڈہ قائم کرنے کی اجازت دے دیں گا۔ چینی اخبار نے یہ خبر (Djibouti)  بحریہ کے کمانڈر ان چیف کے حوالے سے دی تھی۔  کمانڈر ان چیف نے کہا کہ Djibouti جانتا ہے کہ چین عظیم بحری طاقت بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Djibouti کی حکومت چین کے ساتھ بحری اڈے کے قیام کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے  کیونکہ Djibouti خطے میں تمام غیر ملکی فریقین کو مساوی حقوق کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ واضح رہے کہ Djibouti مشرقی افریقہ میں خلیج عدن کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث فوجی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے  اور چین سے اس کا فاصلہ 4800 کلو میٹر ہے۔ اس سے قبل بھی Djibouti اور چین کے مابین شراکت داری پر مبنی تعلقات موجود ہیں،  چین باقاعدگی کے ساتھ Djibouti کو غذائی امداد مہیا کرتا ہے اور دارالحکومت Djibouti کی بندرگاہ استعمال کرتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply