جاپان سے تجارت، پاکستان نے بھارت کے برابر مراعات مانگ لیں

پاکستان نے جاپان سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نے جاپان سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان نے جاپان میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کے لیے بھارت کے برابر مراعات مانگتے ہوئے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاپانی حکام سے آئندہ سال کے اوائل میں مذاکرات ہوں گے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان نے جاپان سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے  اس سلسلے میں وزارت تجارت کے توسط سے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر دونوں ملکوں کے حکام کا رابطہ ہوا ہے۔ جس سے پاکستان نے جاپان سے ٹیکسٹائل کے ٹیرف مں کمی کر کے بھارت سمیت خطہ کے دوسرے ممالک کے دیئے گئے ٹیرف کے برابر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ پاکستان کی مصنوعات بنگلہ دیش، بھارت اور آسیان کے ممالک کی ٹیکسٹائل کا جاپانی منڈیوں میں براہ راست مقابلہ کر سکیں۔ جاپان میں بھارت کی ٹیکسٹائل اشیا انتہائی کم ٹیرف پر درآمد کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان ٹیکسٹائل پر اوسطاً 5.36 فیصد زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جاپان نے 38 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کیں جس میں پاکستان کا حصہ فقط 12.3 کروڑ ڈالر تھا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ برابری کے ٹیرف کی بدولت جاپان کو پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کی جاپان کو ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کے لیے مراعات کا آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہیں، پاکستان نے اپنے مطالبات سے جاپانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں، وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جاپانی حکام نے بھی اس حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply