فلسطینی اتھارٹی کو ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو ایک انچ زمین بھی واپس نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو  مغربی کنارے کی اراضی کے کسی حصے کا کنٹرول دینے کی کوئی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی حکمراں جماعت” Likud  ” کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو نہ تو 40 ہزار dunam اور نہ 10 ہزار dunam کا رقبہ دینے کو تیار ہیں۔  ہم تو فلسطینیوں کو ایک انچ جگہ بھی نہیں دے سکتے۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی وہ تمام اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں  کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن کی اراضی کا کچھ حصہ فلسطینی اتھارٹی کو دینے پر غور کر رہی ہے۔ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم فلسطینیوں کو ایک انچ زمین بھی نہیں دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی  کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جاری کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے  فلسطینی اتھارٹی کو کچھ مزید علاقوں کا کنٹرول دینے پر غور کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply