روسی صدر کا ترک ہم منصب کا پھر فون سننے سے انکار، حوثی ملیشیا کے سربراہ عبد الملک الحوثی کے بھائی ایک حملے میں ہلاک

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم                                                                                                                                      طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کے صدر نے ترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ روس کے صدر Vladimir Putin نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کی پہلے بھی ایک کال کا جواب نہیں دیا تھا۔ یہ کال شام میں ISIS پر حملہ کرنے والے روسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مار گرانے کے بعد کشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ صدر  Vladimir Putin نے اردگان کی دوسری کال کا بھی جواب نہیں دیا ہے۔ روس کی مشہور لبرل پارٹی کے سربراہ Vladimir Zhirinovsky نے روسی طیارہ گرانے کا بدلہ لینے کے لئے ترکی پر اٹیم بم گرانے کی تجویز پیش کر دی۔ ترک میڈیا نے روس کی مشہور لبرل پارٹی کے سربراہ Vladimir Zhirinovsky کے حوالے سے بتایا ہے  کہ انہوں نے روسی طیارہ گرانے کا بدلہ لینے کے لئے ترکی کی آبنائے باسفورس پر ایٹمی بم گرانے کی تجویز پیش کی ہے۔  Vladimir Zhirinovsky کے Hurriyet م Moskva ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو سے ماخوذ اقتباس میں کہا  کہ استنبول کو دنیا کے نفشے سے بآسانی مٹایا جا سکتا ہے۔ برطانیہ اور سپین میں ہزاروں افراد نے شام میں جاری فضائی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی سے ISIS کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو جائے گی۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام ان دنوں عالمی طاقتوں کے قہر کا نشانہ بنا ہوا ہے،  ISIS کے خلاف بننے والے اتحاد کی جانب سے اب تک شام کی سرزمین پر ہزارہا میزائل برسائے جا چکے ہیں  اور اب برطانیہ نے بھی فضائی کارروائیوں میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف شام میں فضائی کاروائیوں کے مخالفین بھی میدان میں آ گئے، وسطی لندن میں ہزاروں مظاہرین نے جمع ہو کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔  ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل Ahmad-Reza Pourdastan نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک نے شام میں بشار الاسد کے خلاف جاری بغاوت کچلنے کے لیے  روس سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بھاری مقدار خریدی، تہران، ماسکو سے ٹی 90 نامی جدید ترین ٹینک اور دیگر اسلحہ کی خریداری کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس میں بھاری ہتھیار بھی شامل ہیں، روس سے اسلحہ کی خریداری کا مقصد بعض ممالک میں جاری جنگجوئوں میں ایران نواز قوتوں کی مدد کرنا ہے۔ ہسپانوی پولیس نے ملک کے شمال مشرقی شہر Catalonia میں ISIS کیلئے جہادیوں کی بھرتی کے شبے میں خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا،  روس نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں،  روسی صدر Vladimir Putin نے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پیکیج کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ Abdul-Malik al-Houthi کے بھائی Ibrahim Bader al-Houthi سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع یمنی علاقے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے  دو ایسی کشتیوں کو تباہ کر دیا جن کے ذریعے مبینہ طور پر یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ پہنچایا جا رہا تھا۔

No comments.

Leave a Reply