پاک، بھارت مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہیں: بان کی مون

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ نے پاک، بھارت مذاکرات کے ذریعے حل کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی، سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاک، بھارت تعلقات میں بہتری کا واحد راستہ مذاکرات ہیں جبکہ اقوام متحدہ دونوں ملکوں میں اختلافات کو مذاکرات سے حل کرانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے رہنمائوں پر مذاکرات کی بحالی کے لیے زور دیں گے  کیونکہ مذاکرات میں تمام وسائل کا حل ہے جبکہ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اپنی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاک، بھارت مذاکرات کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجاویز سے آگاہ ہیں، دہشت گردی عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے جبکہ اس کی وہ سے ہر روز بڑا نقصان ہو رہا ہے جس کی مثال حال ہی میں لبنان اور پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملے ہیں، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دہشت گردی کی اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ پاکستان متعدد دہشت گرد حملوں کا شکار ہوا اور اس کے عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے  جبکہ پاکستانی حکام اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply