روس نے بھارت کو سیاحوں کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا

روس نے بھارت کو سیاحوں کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا

روس نے بھارت کو سیاحوں کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جاری کارروائیوں کے باعث بھارت کو غیر محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے شہریوں کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ گائے اسمگلنگ کے الزام میں بھارتی پولیس کی فائرنگ سے ایک مسلمان شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند تنطیموں کی مسلمانوں و اقلیتوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے باعث ماضی کے سب سے بڑے اتحادی ملک  روس نے بھی بھارت کو سیاحوں کے لیے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکالتے ہوئے اسے خطرناک ملک قرار دیدیا ہے۔ ادھر بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع  Kurukshetra پولیس نے بی جے پی کی ریاستی حکومت کو خوش کرنے کے لیے گائے اسمگلنگ کے الزام میں کسی مقدمے و گرفتاری کے بغیر 2 مسلمانوں پر گولیوں کی بارش کر دی۔ فائرنگ سے ایک مسلمان شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہریانہ پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گولیاں ماری گئیں وہ اسمگلرز تھے، جو ایک جیپ میں گائے لاد کر لے جا رہے تھے۔ روکے جانے کی کوشش پر انہوں نے گاڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی، جس پر گولیاں چلائی گئیں۔ روسی سیاحتی کمپنیوں نے مصر، ترکی اور بھارت کے سفر پر پابندی کے بعد اپنے ہم وطنوں کو متحدہ عرب امارات اور تھائی لیند کے پیکیجز فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اس وقت ترکی میں 10 ہزار روسی موجود ہیں۔ بیشتر افراد مصر کے ساتھ فضائی روابط بند ہونے کے بعد ترکی گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply