شام میں مارکیٹ پر وحشیانہ روسی بمباری، 60 شہید

شام میں مارکیٹ پر وحشیانہ روسی بمباری، 60 شہید

شام میں مارکیٹ پر وحشیانہ روسی بمباری، 60 شہید

دمشق، انقرہ، ماسکو ۔۔۔۔ نیوز ٹائم

شام میں ایک مارکیٹ پر وحشیانہ روسی بمباری سے 60 شہری شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 3 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ترکی نے روسی پائلٹ کی لاش واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی طیاروں نے گزشتہ روز شام کے صوبہ Idlib  کے قصبے Ariha میں ایک مارکیٹ پر وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3 عمارتیں تباہ ہو گئیں، جبکہ 60 عام شہری شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ انٹرنیٹ پر بمباری کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں جائے وقوعہ پر لاشیں اور زخمی نظر آ رہے ہیں اور انتہائی دلخراش منظر ہے۔ علاوہ ازیں ترک وزیر اعظم Ahmet Davutoglu نے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر گرائے جانے والے روسی جہاز کے پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، جسے روس بھجوایا جائے گا۔ مزید برآں شام کی عوامی فوج نے صوبہ الیپو میں سرکاری فورسز اور اس کے اتحادی شیعہ فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ایک قصبے اور کئی دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے ملحقہ سرحد کے قریب شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس سے علاقائی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply