فن کسی کی میراث نہیں، ادکارہ متیرا

اداکارہ متیرا

اداکارہ متیرا

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

اداکارہ Mathira نے کہا ہے کہ لوگوں کی اپنے بارے میں باتوں کی کوئی پروا نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران کیا۔ Mathira کا کہنا تھا کہ فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کسی انسٹیٹوٹ سے ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی جمانت ہوتی ہے۔ شوبز میں جتنے بھی نامور فنکار، گلوکار، موسیقار، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر مقام بنایا۔ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ہے، اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں  یونیورسٹی لیول پر ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔ لیجنڈ فنکار ہی ہمارے لئے انسٹیٹوٹ کا درجہ رکھتے ہیں جن کی ایکٹنگ اور کام کو دیکھ کر رہنمائی لے رہے ہیں۔ گائیکی کے ساتھ ایکٹنگ کی طرف آنے کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، کیونکہ گلوکاری کے دوران ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی آفرز ہونے لگیں۔ بھارتی پنجابی فلم ”ینگ ملنگ” میں آئٹم سانگ کیا، اس کے بعد ہمایوں سعید کی ”میں ہوں شاہد آفریدی” دوسری فلم تھی۔  تکمیل فلم ”تم ہی تو ہو” پہلا پراجیکٹ ہو گا، جس میں باقاعدہ رول کر رہی ہوں۔ اس کاکریڈٹ سنگیتا کو دوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اتنے اہم رول میں لیا ہے۔ متیرا نے کہا کہ اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتی ہوں کہ مجھے فلم انڈسٹری کی اتنی باصلاحیت ہدایتکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کردار پر بھرپور محنت کر رہی ہوں کیونکہ یہ میرے لئے کسی چیلجنگ سے کم نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں Mathira نے کہا کہ ایکشن کاری ایکشن ہوتا ہے آپ کسی کی عزت کریں تو وہ بھی آپ کو عزت دے گا۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہہ اور سوچ رہا ہے، میری توجہ صرف اپنے کام پر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معمر رانا کی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر” بھی سائن کی ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply