جاپان: دو لاکھ 80 ہزار روشنیوں سے جگمگاتا کرسمس گارڈن

ٹوکیو میں اسٹار لائٹ گارڈن

ٹوکیو میں اسٹار لائٹ گارڈن

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی سلسلے میں ہزاروں  روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں اسٹار لائٹ گارڈن نیلے رنگوں سے اس انداز میں سجایا گیا ہے جیسے ستارے زمین پر اتر آئے ہوں۔ دو لاکھ 80 ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگاتا یہ کرسمس گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیوں اور رنگا رنگ کرسمس تھیم دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سینکڑوں لوگ روازنہ یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply