سال 2015ء میں خانہ جنگی سے متاثر مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، عالمی ادارہ مہاجرین

یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی ادارہ مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں برس خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے یورپ کی طرف ہجرت کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی ادارہ مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔ آئی ایم او کے مطابق یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے زیادہ تر پناہ گزینوں کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے جو سمندر کے راستے یورپ پہنچے ہیں جبکہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 ہزار سے زائد پناہ گزین یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ شام اور عراق میں جاری خانہ جنگی باعث اب تک لاکھوں افراد ملک چھوڑ کر یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک بچوں سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply