کینیا میں مسلمانوں نے درجنوں عیسائیوں کی جان بچا لی

کینیا میں دوران سفر بس میں سوارمسافر

کینیا میں دوران سفر بس میں سوارمسافر

نیروبی ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیا میں دوران سفر بس میں سوار مسلمانوں نے شدت پسندوں سے درجنوں عیسائیوں کی جان بچا لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی Mandera  شہر جانے والی بس پر  صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع گائوں El Wak  میں شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے بس میں سوار مسافروں کو نیچے اترنے کا حکم دیا اسی دوران ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور وہ ہلاک ہو گیا۔ حملہ آوروں نے مسافروں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہونے کا کہا تو مسلمانوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان سب کو ایک ساتھ مار دیں یا پھر سب کو چھوڑ دیں۔ جس پر شدت پسندوں نے تمام مغویوں کو چھوڑ دیا۔  Mandera کے گورنر Ali Roba کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے حب الوطنی اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ صومالیہ میں اپنا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے برسرپیکار تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ الشباب کے شدت پسندوں نے Mandera ہی کے قریب ایک بس پر حملہ کر کے کرسمس کی چھٹیوں میں نیروبی جانے والے 28 عیسائیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply