قائداعظم کا 139واں یوم ولادت 25 دسمبر کو منایا جائے گا

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 139واں یوم ولادت جمعہ 25 دسمبر کو پورے ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ کراچی میں قائداعظم کے مزار پر دعائیہ تقریب اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔ مختلف شہروں میں بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ میں کیک بھی کاٹے جائیں گے۔ ولادت یوم قائد اعظم پر سیاسی شخصیات بھی مختلف طریقے سے تقاریب کا اہتمام بھی کریں گی۔مسلم لیگ (ن) سمیت متعدد سیاسی جماعتیں اور سماجی رفاعی تنظیمیں اس موقع پر سیمینار اور تقاریب منعقد کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم اور پاکستان کے موضوع پر سیمینار فین روڈ پر منعقد ہو گا جس میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدارت مرکزی صدر خواجہ محمود احمد کریں گے جبکہ مقررین میں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن رانا ارشد، صدر لیبر ونگ پنجاب مشتاق شاہ شامل ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply