سوزوکی نے 2016ء میں چار نئے ماڈل کی گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

سوزوکی کمپنی 2016 میں کلٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کروائے گی

سوزوکی کمپنی 2016 میں کلٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کروائے گی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے 4 نئے ماڈل مارکیٹ میں لا رہی ہے اور ان میں سے 2 نئے ماڈل مہران اور Cultus کی جگہ آئیں گے۔ سوزوکی کمپنی کا کہنا ہے کہ Cultus کی جگہ 2016ء  میں Celerio  متعارف کروائی جائے گی۔ انگریزی اخبار دی ایکسپریس ٹریبیون کا کہنا ہے کہ کمپنی نے حال ہی میں وزارت انڈسٹری کو خط لکھا ہے جس میں آئندہ 5 سال کے لئے 110 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سوزوکی کا کہنا ہے کہ وہ 660 سی سی کی چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ 1600 سی سی کی SUVs بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اس خط میں سوزوکی کمپنی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آٹو پارٹس کے لئے درآمدی ڈیوٹی 10 فیصد کر دی جائے اور ساتھ ہی 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں کے پارٹس پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد کر دی جائے۔ کمپنی نے ساتھ ہی یہ کہا ہے کہ گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے حکومت کو چاہیے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر پابندی کو سخت کر دیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply