سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والے پانچ ممالک

امریکا نے کل 36 ارب 200 کروڑ ڈالرمالیت کا اسلحہ فروخت کیا

امریکا نے کل 36 ارب 200 کروڑ ڈالرمالیت کا اسلحہ فروخت کیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔  امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے دیگر عالمی ممالک کو اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 2013 ء کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں امریکا نے کل 36 ارب 200 کروڑ ڈالرمالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ اس طرح امریکا اس وقت عالمی اسلحہ مارکیٹ میں 50 فیصد اسلحہ فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد روس دوسرے نمبر پر اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے۔ 2014 میں روس نے 10 ارب 200 کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیرونی ممالک کو فروخت کیا۔ سویڈن ساڑھے 5 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر، فرانس 4 ارب 400 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ چین پانچویں نمبر پر ہے۔ چین نے گزشتہ برس 2 ارب 200 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔

No comments.

Leave a Reply