امریکہ کی مغربی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں ہلاکتیں 26 ہو گئیں

مسی سپی میں تقریباً 400 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے

مسی سپی میں تقریباً 400 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کی مغربی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں ہلاکتیں 26 ہو گئیں جبکہ براعظم جنوبی امریکہ میں Paraguay ، Argentina ، Uruguay ، اور Brazil میں گذشتہ نصف صدی میں آنے والے سب سے تباہ کن سیلاب میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ممالک میں حکام کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ El Nino کے زیر اثر کئی دنوں سے جاری تیز بارش کے سبب ان ممالک سے گزرنے والی 3 اہم دریا طغیانی پر ہیں اور حکام نے اس میں مرنے والوں کی تعداد 6 بتائی ہے۔ Paraguay میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے اور تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنا پڑا ہے۔ جنوبی امریکہ میں  Paraguay سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شمالی Argentina میں تقریباً 20 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ Brazil اور Uruguay کے سرحدی علاقوں میں آنے والے دنوں خشک موسم کی پیشین گوئی کی گئی ہے  لیکن Paraguay اور Argentina میں پانی کے سطح میں مزید اضافے کی بات کہی جا رہی ہے۔ Paraguay کے دارالحکومت Asuncion میں بہنے والا دریا اپنے بند سے باہر آنے سے صرف ایک فٹ نیچے ہے  اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بند ٹوٹنے یا پانی کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں وسیع علاقے میں سیلاب کا پانی پھیل جائے گا۔ اور اس سے شہر میں رہنے والے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔ Paraguay کے نیشنل ایمرجنسی دفتر کا کہنا ہے کہ سیلاب El Nino کا براہ راست نتیجہ ہے جس میں بارش کی شدت اور دورانیے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ چار افراد کے trees  کے نیچے دب کر مرنے کی تصدیق کی گئی ہے جکہ تیز ہوائوں کے نتیجے تقریباً 200 بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی منقطع ہے۔ Argentina میں کم از کم 2 افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں اور اس کا شمال مشرقی علاقہ زیادہ متاثر ہے  جبکہ 20 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔Brazil میں تقریباً 2 ہزار خاندانوں کو Rio Grand 2 سول صوبے کے تقریباً 40 قصبوں سے نکالا گیا ہے۔  صدر Dilma Rousseff نے ہفتے کو سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ خیال رہے کہ لاطینی امریکہ کے ان ممالک میں گذشتہ ایک ہفتے سے بارش جاری ہے اور Uruguay اور Quarai دریا طغیانی پر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری شدید طوفان، بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب کم از کم 26 ہو گئی ہے۔ Benton County میں طوفان کے بعد سے لاپتہ ایک شخص اور ایک خاتون کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد Mississippi میں ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔ Tennessee میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ Arkansas اور  Alabama  میں حکام کا کہنا ہے کہ Oklahoma اور Texas میں تاریخی برفباری یعنی 16 انچ برف پڑ سکتی ہے۔ ماہرین موسمیات نے اس طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے شمالی Mississippi میں 7، Tennessee میں 3 جبکہ Arkansas میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ اطلاعات کے مطابق طوفان کی تیز ہوائوں نے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ Mississippi میں تقریباً 400 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نے Kentucky،  Alabama ، Indiana، Illinois اور Missouri  کی ریاستوں میں کرسمس سے پہلے خراب موسم کی پیش گوئی کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply