سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سال 2015 خلیجی ممالک کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود

جدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک بین الاقوامی سروے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سال 2015 خلیجی ممالک کی پسندیدی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ روس کی ایک سروے ٹیم کے خلیجی ممالک کی بہترین شخصیات کے حوالے سے کیے جانے والے عوامی سروے نے سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق سعودی فرمانروا کو 56.4 فیصد لوگوں نے پسند کیا۔ اس سروے کے نتیجے میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کو 2015 ء کی پسندیدہ و مقبول شخصیت قرار دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply