چینی صدر زی جن پنگ 2015ء میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ

چینی صدر زی جن پنگ

چینی صدر زی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے صدر Xi Jinping 2015ء میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے ایشیائی سربراہ مملکت بن گئے ہیں۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے Xinhua نے امریکی اخبار لاس اینجلس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر Xi Jinping نے 2015ء کے اختتام تک 14 ملکوں کے دورے کئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی صدر Xi Jinping کے غیر ملکی دورے ان کے روسی ہم منصب Vladimir Putin کے برابر ہیں  جبکہ امریکی ہم منصب باراک اوباما کے غیر ملکی دوروں سے گیارہ زیادہ ہیں۔ اگرچہ چینی صدر Xi Jinping غیر ملکی دوروں میں فرانسیسی ہم منصب  François Hollande کے قریب بھی نہیں پہنچتے،  فرانسیسی صدر نے 2015ء میں 50 سے زائد غیر ملکوں کے دورے کئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود امریکی اخبار لاس اینجلس کا کہنا ہے  کہ چینی صدر Xi Jinping نے غیر ملک دورے کرنے والے دنیا کے سربراہ مملکت کی فہرست میں جگہ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔  بتایا گیا کہ چینی صدر Xi Jinping کے یہ غیر ملکی دورے انتہائی مثبت رہے۔ چینی صدر نے امریکہ سے جنوبی افریقہ، جنوب مشرق اشیا سے مغربی یورپ کے دورے کر کے نہ صرف چینی کمپنیوں کو اربوں کو معاہدے کرائے بلکہ دنیا بھر میں عظیم ترین سیاسی اثر و رسوخ کا باعث بھی بنے۔ دوسری جانب چینی صدر Xi Jinping چین میں کمیونزم کے قیام سے ابتک ایک سال میں بین الاقوامی دورے کرنے والے چین کے پہلے سربراہ مملکت بھی بن گئے۔

No comments.

Leave a Reply