یہ ہے امریکن پولیس: 2015ء میں ایک ہزار بے گناہ شہری مار ڈالے

امریکن پولیس نے 2015ء میں ایک ہزار بے گناہ شہری مار ڈالے

امریکن پولیس نے 2015ء میں ایک ہزار بے گناہ شہری مار ڈالے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2015ء میں پولیس کی جانب  سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں۔سٹڈی کے مطابق ان تمام واقعات میں جب کسی سفید فام پولیس اہلکار کی گولی سے کسی سیاہ فام کی جان گئی۔ ان کی کل تعداد محض 4 فیصد کے قریب ہے۔ امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد 6 فیصد ہے تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں ان کی کل تعداد 40 فیصد بنتی ہے۔ مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ان میں زیادہ تر یو تو مسلح تھے۔ ان میں خودکشی کا رجحان یا وہ ذہنی طور پر غیر متوازن تھے یا پھر جب پولیس نے انہیں رکنے کا کہا اور انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ واشنگٹن پوسٹ کی ریسرچ کے مطابق 2015ء کے دوران جو لوگ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے ان میں سے 243 افراد ذہنی مسائل کا شکار تھے۔ 75 ایسے تھے جن میں خودکشی کے رجحانات تھے اور 168 افراد ذہنی امراض کا شکار تھے۔ ہلاک ہونے والے ایسے افراد جو ذہنی مسائل کا شکار تھے ان میں 10 میں سے 9 افراد مسلح تھے، تاہم اسٹڈی سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن پولیس اہلکاروں نے انہیں نشانہ بنایا وہ اس طرح کے ذہنی مسائل کا شکار افراد سے نمٹنے کی تربیت نہیں رکھتے تھے۔

No comments.

Leave a Reply