میچ فکسنگ کے باعث پابندی کے شکار ایل سلوا ڈور فٹبالر الفریڈو کو قتل کر دیا گیا

ایل سلوا ڈور کے کھلاڑی اور نیو یارک ریڈ بلز کے اسٹرائیکر الفریڈو پیچیو

ایل سلوا ڈور کے کھلاڑی اور نیو یارک ریڈ بلز کے اسٹرائیکر الفریڈو پیچیو

السلوا ڈور ۔۔۔ نیوز ٹائم

میچ fixing کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے پابندی کا سامنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر Alfredo Pacheco کو قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق El Salvador کے کھلاڑی اور نیو یارک Red Bulls کے اسٹرائیکر Alfredo Pacheco کو Santa Ana کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق Alfredo Pacheco اپنے دوستوں کے ساتھ پیٹرول پمپ پر موجود تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے Alfredo Pacheco موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ان کے 2 دوست زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ Alfredo Pacheco Red Bulls کی جانب 2002 ء سے 2013 ء کے درمیان 86 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ 2013 ء میں El Salvador فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میں دیگر 14 کھلاڑیوں سمیت ان پر بھی عمر بھر کے لیے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور وہ جب سے ہی انٹرنیشنل فٹبال کی دنیا سے باہر تھے۔

No comments.

Leave a Reply