بھارت میں 200 مندر کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بھارت میں 200 مندر کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بھارت میں 200 مندر کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بنگلور ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں ہندوئوں کے مندر جہاں عقیدت مند قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی تواتر سے ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جو 200 مندروں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور  پولیس نے  کچھ عرصے قبل علاقے کے ایک بڑے مندر میں رکھے قیمتی ہار کی چوری کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس Nagaraj Mallegowda کو چور کی حیثیت سے شناخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنی تمام جرم قبول کر لیا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ Nagaraj Mallegowda  30 سال سے زائد عرصے سے مندروں میں چوریاں کر رہا ہے اور اب تک متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیا چوری کر چکا ہے۔Nagaraj Mallegowda نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کر رہا ہے اور مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی اور چوری سے پہلے وہ خصوصی پوجا پاٹ بھی کرتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply