عراق: داعش نے یرغمال 834 خواتین کو قتل کر دیا

عراق اور شام میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو

عراق اور شام میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو

بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق اور شام میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوئوں نے عراق کے شمال شہر موصل میں یرغمال بنائی گئی 834 خواتین کو نہایت بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بیشتر خواتین کو اسلامک اسٹیٹ کی شرعی عدالت کے حکم پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ خیال رہے موصل آبادی کے اعتبار سے عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر بچھلے سال جون میں اسلامک اسٹیٹ شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے Governor of Nineveh کے ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دولت اسلامیہ دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتی خواتین کے وحشیانہ قتل عام کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔Nineveh پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فورینزک میڈیکل سینٹر کی رپورٹ میں موصل شہر کی 834 خواتین کی تصدیق کی ہے جنہیں دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے ہلاک کیا ہے۔Nineveh پولیس چیف نے بتایا کہ بیشتر خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ہلاک کی گئی خواتیں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے موصل کے فورینزک سینٹر لائی گئیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک کی گئی خواتین معاشرے کی سرکردہ رہنما بھی شامل ہیں جن میں بعض نینویٰ بلدیہ کی ارکان اور پارلیمنٹ کی سابق امیدوار بھی ہیں۔ ان کئے علاوہ بعض صحافیات، خواتین وکلا، لیڈیز بیوٹیشن اور گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply